ہم صرف جیتنا چاہتے ہیں، ایران پر بہت سخت حملے جاری رکھیں گے،ٹرمپ
معاملہ بالکل سادہ ہے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،گفتگو
ہفتہ 1 اگست 2026 22:31
(جاری ہے)
امریکی صدر نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا جن میں ایران کو اب بھی مضبوط پوزیشن میں قرار دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی صورتِحال انتہائی خراب ہے، انہوں نے بے ایمانی سے کام لیا ہے اور ان کے ساتھ معاملات کرنا انتہائی غیر معزز تجربہ رہا ہے۔
ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کا موازنہ امریکا کی ویتنام اور افغانستان میں سابقہ جنگوں سے کرتے ہوئے کہا کہ امریکا صرف 5 ماہ سے اس تنازع میں شامل ہے اور اس عرصے کے دوران ایران کی عسکری صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اب ان پر اعتماد نہیں رہا کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے عمل کے درمیان تھے، میں اسٹیو وٹکوف کی کال کا انتظار کر رہا تھا، لیکن اس کے بجائے مجھے پیٹ ہیگستھ کا فون آیا کہ ایران نے اردن میں ہمارے ایک اڈے پر 5 میزائل داغ دیے ہیں۔ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں میرے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، مشیر جیرڈ کشنر، نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو شامل ہیں، ہمارے بہترین لوگ مذاکرات کر رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سے رابطہ؛ امریکہ کو مزید حملوں کی سخت وارننگ دیدی
-
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
-
بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس
-
ہم صرف جیتنا چاہتے ہیں، ایران پر بہت سخت حملے جاری رکھیں گے،ٹرمپ
-
ہم صرف جیتنا چاہتے ہیں، ایران پر بہت سخت حملے جاری رکھیں گی: ٹرمپ
-
وندے ماترم کو لازمی قرار دینا مذہبی آزادی کے منافی ہے، اسد الدین اویسی
-
امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ بچ نکلا
-
جکارتہ: 70 ہزار ایکسٹیسی گولیاں اسمگل کرنے کے الزام میں ملائیشین پائلٹ گرفتار
-
وزیر ریلوے کا سورنج میں کوئلہ کان حادثے میں 34 قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
ایران کا امریکی فضائی نگرانی میں چلنے والے دو آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعوی
-
متحدہ عرب امارات ویمنز انڈر 19 ٹیم نے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ 2027 کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
دبئی پولیس کی "شیڈ اینڈ ریوارڈ" مہم کا چھٹا ہفتہ، 380 سے زائد مزدوروں میں کھانا، مشروبات اور چھتریاں تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.