کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قائم کردہ رکاوٹیں ہٹا دی گئیں،آزاد جموں کشمیر میں شاہراہیں اور سڑکیں مکمل بحال

منگل 23 جون 2026 22:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2026ء) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قائم کردہ رکاوٹیں ہٹا دی گئیں،آزاد جموں کشمیر میں شاہراہیں اور سڑکیں مکمل بحال ہوگئیں جبکہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو آزاد جموں وکشمیر کے عوام نے مسترد کردیا اور معمولات رواں دواں ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتشاری کمیٹی کی جانب سے قائم رکاوٹیں ہٹا کر شاہراہوں اور سڑکوں کو بحال کیا۔

کارروائی کے دوران سڑکوں اور شاہراہوں پر موجود کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے انتشارپسند جتھوں کومنتشرکردیا گیا۔شاہراہوں اور سڑکوں کی بحالی سیآزاد جموں وکشمیرکے متاثرہ علاقوں میں آمدورفت کا نظام مکمل طور پربحال ہوگیا ۔آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں نے راستوں کی بحالی کو خوش آئند قرار د یتے ہوئے کہا کہ راستوں کی بحالی سے کاروباری سرگرمیوں اور معمولات زندگی پر مثبت اثرات ہوں گے۔

(جاری ہے)

شاہراہوں اور راستوں کی بحالی کا اقدام قانون کی عملداری اور امن و امان کے قیام کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے۔ادھرکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو آزاد جموں وکشمیر کے عوام نے مسترد کردیا۔آزاد جموں وکشمیر کیدارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں رہی۔ میرپور،کوٹلی اور بھمبر میں مارکیٹیں اور کاروباری مراکزکھلے ہیں،شہری روزمرہ کے کاموں میں مصروف دیکھے گئے۔آزاد جموں وکشمیر کے دیگر شہروں میں بھی تعلیمی،کاروباری اورسماجی سرگرمیاں معمول کیمطابق جاری ہیں۔آزاد کشمیر کے باشعورعوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن، استحکام اور ترقی کیساتھ کھڑے ہیں۔