کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قائم کردہ رکاوٹیں ہٹا دی گئیں،آزاد جموں کشمیر میں شاہراہیں اور سڑکیں مکمل بحال

منگل 23 جون 2026 21:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2026ء) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قائم کردہ رکاوٹیں ہٹا دی گئیں،آزاد جموں کشمیر میں شاہراہیں اور سڑکیں مکمل بحال کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتشاری کمیٹی کی جانب سے قائم رکاوٹیں ہٹا کر شاہراہوں اور سڑکوں کو بحال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران سڑکوں اور شاہراہوں پر موجود کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے انتشارپسند جتھوں کو بھی منتشرکردیا گیا۔

شاہراہوں اور سڑکوں کی بحالی سےآزاد جموں وکشمیرکے متاثرہ علاقوں میں آمدورفت کا نظام مکمل طور پربحال ہوگیا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں نے راستوں کی بحالی کو خوش آئند قرار د یتے ہوئے کہا کہ راستوں کی بحالی سے کاروباری سرگرمیوں اور معمولات زندگی پر مثبت اثرات ہوں گے، شاہراہوں اور راستوں کی بحالی کا اقدام قانون کی عملداری اور امن و امان کے قیام کیلئے ایک اہم پیشرفت ہے۔