کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو آزاد جموں وکشمیر کے عوام نے مسترد کردیا

منگل 23 جون 2026 21:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2026ء) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو آزاد جموں وکشمیر کے عوام نے مسترد کردیا۔ دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔

(جاری ہے)

میرپور،کوٹلی اور بھمبر میں مارکیٹیں اور کاروباری مراکزکھلے ہیں جبکہ شہری روزمرہ کےکاموں میں مصروف ہیں۔ آزاد جموں وکشمیر کے دیگر شہروں میں بھی تعلیمی،کاروباری اورسماجی سرگرمیاں معمول کےمطابق جاری ہیں۔ آزاد کشمیر کے باشعورعوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن، استحکام اور ترقی کیساتھ کھڑے ہیں۔