ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 1-7 سے شکست دے دی، قومی ٹیم کی مسلسل 15ویں ناکامی

پاکستان کی جانب سے واحد گول ابوبکر نے کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 جون 2026 10:54

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 1-7 سے شکست دے دی، قومی ٹیم ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جون 2026ء ) ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 7گول سے شکست دے دی۔ 
 لندن میں جاری ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف پہلے کوارٹر میں ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

(جاری ہے)

 

پاکستان کی جانب سے واحد گول ابوبکر نے کیا۔ 
تاہم پھر بھارتی ٹیم نے پاکستان ٹیم کی ایک نہ چلنے دی اور ایک کے بعد ایک گول کرتی گئی۔ مقررہ وقت پر اسکور بھارت کی 1-7 سے کامیابی پر ختم ہوا۔ 
واضح رہے کہ پاکستان کی پرو لیگ میں مسلسل 15ویں شکست ہے۔
پاکستان پرو لیگ کا آخری میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔