انگلینڈ نے پاناما کو دو صفر سے ہرا کر گروپ ایل کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابررہا، دوسرے ہاف میں انگلینڈ سے بیلہنگم نے 62 ویں منٹ،پانچ منٹ بعد کپتان ہیری کین نے گول کردیا

اتوار 28 جون 2026 13:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2026ء) فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ ایل کے میچ میں انگلینڈ نے پاناما کو دو صفر سے شکست دے کر سات پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

(جاری ہے)

نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا پاناما کے خلاف پلہ بھاری رہا، پہلے ہاف میں انگلش ٹیم نے حریف کے گول پر کئی حملے کئے مگر اُن کو کامیابی نہ مل سکی.پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر ی پر ختم ہوا، دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی جانب سے بیلہنگم نے 62 ویں منٹ میں گیند پاناما کے جال میں پہنچا کر برتری دلائی.پانچ منٹ بعد دوسرا گول کپتان ہیری کین نے اسکور کیا، میچ انگلینڈ کی دو صفر کی جیت پر ختم ہوا جس نے گروپ ایل میں 7پوائنٹس حاصل کئے اور پہلی پوزیشن پر رہی۔

متعلقہ عنوان :