ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز کل15 اگست سے بیلجیم اور نیدرلینڈز میں ہوگا
جمعہ 14 اگست 2026 13:16
(جاری ہے)
عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت اب تک پانچ مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکے ہیں۔
بھارت نے تین جبکہ پاکستان نے دو مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 1975 کے عالمی کپ کا فائنل بھی دونوں روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔پاکستان عالمی کپ کی تاریخ میں چار مرتبہ چیمپئن بن چکا ہے۔ قومی ٹیم نے 1971، 1978، 1982 اور 1994 میں عالمی اعزاز حاصل کیا، جبکہ بھارت نے 1975 میں ایک مرتبہ ورلڈ کپ جیتا تھا۔2026 کے عالمی کپ میں روایتی کوارٹر فائنل مرحلے کے بجائے نیا فارمیٹ متعارف کرایا گیا ہے۔ ابتدائی پول مرحلے کے بعد ٹیموں کو کراس اوور پولز میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں مزید تین، تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پول ای اور پول ایف کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔پاکستان ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 15 اگست کو انگلینڈ کے خلاف کرے گا، 17 اگست کو ویلز سے مقابلہ ہوگا جبکہ 19 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ کھیلا جائے گا۔دوسری جانب بھارت 15 اگست کو ویلز، 17 اگست کو انگلینڈ اور 19 اگست کو پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گا۔ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز 28 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ کانسی کے تمغے کا میچ اور فائنل 30 اگست کو ہوگا۔پاکستان میں شائقین ہاکی ورلڈ کپ کے میچز ٹپ میڈ پر جبکہ بھارت میں اسٹار اسپورٹس اور جیو ہاٹ اسٹار پر دیکھ سکیں گے۔ عالمی سطح پر میچز واچ ہاکی کے ذریعے نشر کیے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ وہ غلطیاں نہیں کرے گا جو ویسٹ انڈیز نے کی تھیں : شعیب اختر
-
احسان اللہ فٹنس اور ڈسپلن پر توجہ دیں : عثمان خان شنواری
-
باولنگ ایکشن تنازع کے دوران سنیل نارائن نے میرا بہت ساتھ دیا : عثمان طارق
-
ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ، پاک انگلینڈ ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی
-
ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز کل15 اگست سے بیلجیم اور نیدرلینڈز میں ہوگا
-
معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل،احمر عباس سلڈیرا، ذیشان بھٹی فہیم اکبر اور دانیال اعجاز نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ’’فور نیشن انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ‘‘کی تیاریوں کے لیے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اگست سے اسلام آباد میں طلب کر لیا
-
پاکستان اور ایران میں کرکٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، پاکستانی کوچز ایرانی کرکٹرز کی تربیت کریںگے
-
فیفا صدر کو بڑا دھچکا، آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے حمایت واپس لے لی
-
بنگلادیش کے کامیاب ترین بلے باز نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر ریکارڈ قائم کردیا
-
آج کا دن اس پرچم کے نام جس کا ستارہ ہمارے سینے پہ سجتا ہے تو ہماری پہچان مکمل ہوتی ہے، بابر اعظم کا یوم آزادی پر پیغام
-
مچل سٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.