بنگلادیش کے کامیاب ترین بلے باز نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر ریکارڈ قائم کردیا

جمعہ 14 اگست 2026 21:38

بنگلادیش کے کامیاب ترین بلے باز نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر ریکارڈ ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2026ء) بنگلادیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے قبل ہی ایک منفرد ریکارڈ قائم کرلیا۔وہ آسٹریلیا میں پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایسے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اس سے پہلے سب سے زیادہ 103 ٹیسٹ میچز کھیل رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں بنگلادیش کے ہی مومن الحق 78 ٹیسٹ میچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ان سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے مارون اتاپتو کے پاس تھا جنہوں نے 2004میں آسٹریلیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا جبکہ وہ اس سے پہلے 73 میچز کھیل چکے تھے تاہم کسی بھی ملک میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے سے قبل سب سے زیادہ میچز کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے پاس ہے جنہوں نے پاکستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے پہلے 175 میچز کھیلے تھے۔