سرگودھا میں غیر مسلم مسیح دوشیزہ نے اسلام قبول کر لیا

جمعہ 3 جولائی 2026 12:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) سرگودھا میں غیر مسلم مسیح دوشیزہ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کرلیا جس کو کلمہ طیبہ پڑھا کر نو مسلم خاتون کا اسلامی نام تجویز کردیا گیا ۔جس کو اتحاد العلما ضلع سرگودھا کے اہل اسلام اراکین نے خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ ظفر کالونی غیر مسلم دوشیزہ ماہ نور نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو مسجد حامد علی شاہ میں اتحاد العلما کے ضلعی صدر قاضی نگاہ مصطفے چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور اس کا نام اسلامی نام ماہ نور فاطمہ تجویز کیا گیااس موقع پر اتحاد العلما ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری امتیاز، جمعیت اہلحدیث سٹی کے صدر عرفان اللہ ثنائی،سٹی ناظم میاں محمد طاہر سیکرٹری مالیات شیخ سعید اختر کوہلی اور دیگر اہل اسلام اراکین نے نومسلم دوشیزہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور نو مسلم دوشیزہ نے اسلامی تعلیمات سے روشناس ہو کر دین اسلام کی خدمت کا عزم کیا اور کہا کہ اسلام پکا اور سچا دین ہے جس کی تعلیمات سے تحفظ ختم نبوت پر یقین کامل ہی ذریعہ نجات ہے۔

(جاری ہے)

جس نے اسلام قبول کر کے مکمل پردے میں سکون قلب کو محسوس کرتے ہوئیخوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :