الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے وفد کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی وائس چانسلر سے ملاقات

جمعہ 3 جولائی 2026 13:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2026ء) الخدمت فاونڈیشن بلوچستان بنو قابل پروگرام کے ڈائریکٹر طیب فرید خان کی سربراہی میں الخدمت فاونڈیشن کے وفد نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زینب اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ منظور سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان الخدمت فاونڈیشن کے مطابق ملاقات کے دوران بنو قابل بلوچستان کے وژن، نوجوانوں کی فنی و پیشہ ورانہ تربیت اور مستقبل کے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر طے پایا کہ بہت جلد کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں بنو قابل بلوچستان کی لیب کا آغاز کیا جائے گا، جو طالبات کو جدید آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔اس موقع پرالخدمت فاونڈیشن بنو قابل بلوچستان کی ٹیم کے اراکین عمیر ریاض اور شہیر خان بھی موجود تھے۔