علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکھر کیمپس میں داخلے جاری ہیں ، اعلامیہ

جمعہ 3 جولائی 2026 18:02

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2026ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سکھر میں سمسٹر خزاں 2026 میں داخلے جاری ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سکھر میں سمسٹر خزاں 2026ء میں داخلے یکم جولائی 2026ء سے جاری ہیں، جو 10 اگست تک جاری رہیں گے ۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خزاں سمسٹر میں میٹرک (سائنس/ جنرل/درس نظامی/ اوپن کورسز) جبکہ ایف اے/ انٹرمیڈیٹ (سائنس/ جنرل/ درس نظامی) آئی کام شامل ہیں، اسی طرح ایسوسیئیٹ ڈگری ان آرٹس میں (بی اے جنرل) اوپن کورسز جبکہ ایسوسیئیٹ ڈگری پروگرامز میں ماس کمیونیکیشن،اُردو، پاکستان اسٹڈیز، انگلش، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز، سوشیالوجی، اکنامکس، ہسٹری، بزنس ایڈمنسٹریشن، ایجوکیشن، عربی، پولیٹیکل سائنسز اور مزید پروگراموں میں داخلے جاری ہیں، مختلف دورانیہ پر مشتمل بی ایس، بی بی اے اور بی ایڈ پروگرامز کے داخلے بھی شامل ہیں، خزاں سمسٹر کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں کرمنالوجی، ای پی ایم، ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ، اینٹرپرینئرشپ ان ارلی چائلڈ ہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن، ٹی ای ایف ایل، انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز، جینڈر اینڈ ویمن اسٹڈیز، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ اور سپلائی چین مینجمنٹ کے داخلے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح شش ماہی سرٹیفکیٹ کورسز میں لائبریرین شپ، السان العربی، عربی بول چال، الغت العربی، اسپیشل ایجوکیشن، اے ٹی ٹی سی، سرٹیفکیٹ ان لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، آرگینک کچن گارڈننگ، پبلک ہیلتھ اینڈ ای کامرس اور دیگر کورسز میں 10 اگست 2026ء تک داخلے جاری ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق فیس ٹو فیس پروگراموں میں ایسوسیئٹ ڈگری پروگرام بی ایس(دو، ڈھائی و چار سالہ)، ایم ایس، ایم فل، ایم بی اے، ایم پی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے جاری ہیں، جس کے لیے 17 اگست آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، مختلف پروگرامز میں داخلے کے لیے تعلیمی قابلیت، داخلے کی فیس اور دیگر معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹhttp://fmbp.aiou.edu.pk پر دستیاب ہے, جبکہ داخلہ کے خواہشمند طلبہ و طالبات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آفیشل موبائل نمبرز 03702603532 اور 03073758345 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔