مالی سال 2025-26میں سیمنٹ کی کھپت 7.21فیصد بڑھ کر 5کروڑ 5لاکھ 15ہزار ٹن رہی،سیمنٹ مینوفیکچررز

جمعہ 3 جولائی 2026 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای)نے مالی سال 2025-26کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

اے پی سی ایم اے کے اعلامیہ مطابق مالی سال 2025-26میں سیمنٹ کی کھپت 7.21فیصد بڑھ کر مجموعی کھپت 5کروڑ 5لاکھ 15ہزار ٹن رہی۔اعلامیہ کے مطابق سیمنٹ کی مقامی کھپت 9.5فیصد بڑھ کر 4کروڑ 15لاکھ ٹن رہی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بتایاکہ سیمنٹ کی برآمد 2.19فیصد کم ہوکر 90لاکھ 8ہزار ٹن رہیں۔