میرپور میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف پوسٹرز آویزاں، امن کے حق میں عوامی پیغام نمایاں

ہفتہ 4 جولائی 2026 20:19

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2026ء) آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں مختلف مقامات پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، جن میں ریاست میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور انتشار کی مخالفت کا پیغام دیا گیا ہے۔مختلف شاہراہوں پر نصب پوسٹرز پر "کالعدم ایکشن کمیٹی نامنظور" جیسے نعرے درج ہیں، جن کے ذریعے ریاست میں امن کے قیام اور شرپسندی کے خلاف مؤقف کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیانات کے مطابق، ان پوسٹرز کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام ریاست کے امن کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرتے اور کسی بھی اندرونی یا بیرونی عنصر کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جاری کردہ مؤقف میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام ماضی میں بھی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیانیے کو مسترد کر چکے ہیں اور ریاست میں امن، استحکام اور قانون کی بالادستی کے خواہاں ہیں۔