لطیف کھوسہ کی جھیل سیف اللہ میں اہل خانہ سمیت جاں بحق پاک بحریہ کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
ہماری حکومتیں سول ذمہ داری سے بری الزمہ ہوچکیں، سانحہ پر میرے پاس الفاظ نہیں ، ان کی فیملی کی تین نسلیں ختم ہو گئیں، جو بھی ہوا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے. تحریک انصاف کے رہنما کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
ہفتہ 4 جولائی 2026
17:35
(جاری ہے)
لطیف کھوسہ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومتیں سول ذمہ داری سے بری الزمہ ہوچکی، اس سانحہ پر میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ، ان کی فیملی کی تین جنریشن ختم ہو گئی ہیں لطیف کھوسہ نے کہا کہ جو بھی ہوا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے، میں ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہوں، چھت گر جاتی ہے چودہ بچے مر جاتے ہیں آپ جا کر صرف ٹسوے بہاتے ہیں، حکومت کسی سانحے کی ذمہ داری نہیں لیتی ہے بس جا کر دو جھوٹے آنسو بہاتے ہیں اور بری الزمہ ہوجاتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ میں آج یہاں اس حلقے کے بطور ایم این اے حاضر ہوا ہوں، چھ افراد اس سانحہ میں شہید ہوگئے جبکہ ایک بچی مسنگ ہے، ان سانحے پر میرے پاس الفاظ نہیں کہ کیسے اظہار تعزیت کروں ان کی تین نسلیں ختم ہوگئی ہیں اس سانحے میں، اس سانحہ کا مواخذہ ہونا چاہیے، آ ئندہ کےلئے حکومت کو ایسے سانحات سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کرنی چاہئیں، آئین کے طالب علم ہونے کے حیثیت سے کہنا چاہتا ہوں، حکومت کا کام لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کر اولین فریضہ ہے. انہوں نے کہا ہے متاثرہ خاندان اس معاملے کی تحقیقات کرانا چاہتا ہے جو اچھی بات ہے، حکومت کا فرض ہے چیزوں کوریگولیٹ کرنا، آئندہ اس طرح سانحات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، میں چیف منسٹر خیبر پختونخواہ سے خود بات کروں گا لطیف کھوسہ نے کہا کہ صرف ایک انکوئری کمیٹی بنانے سے متاثرہ خاندان کی تسلی نہیں ہوئی نہ ہی ہماری تسلی ہوئی ہے، صرف ایف آئی آر کو درج کر لینا کافی نہیں ہے، خیبر پختونخوا کی حکومت کو اس پر مکمل انکوائری کرانی چاہیے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چھ یورپی ممالک نے ویسٹ بینک میں نئی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کر دی
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان پارلیمانی، سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور دفاعی روابط مزید بڑھانے پر اتفاق
-
سٹیٹ بینک نے مارکیٹ میں 2.85 ٹریلین روپے کی لیکویڈیٹی فراہم کر دی
-
عمران خان شفاء اسپتال لے جانا پڑے گا، ورنہ حکومت کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی، اسد عمر
-
'عمران خان کا طبی معائنہ شفا ہسپتال کے بجائے پمز میں کرانا عدالت کی توہین،‘ اہل خانہ اور پی ٹی آئی کا دعویٰ
-
اعظم نذیر تارڑ کادہشت گردی کے تمام متاثرین اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
-
وزیرتجارت سے ڈیجیٹل اتھارٹی کے نمائندوں اور Sky47کی انتظامیہ کی ملاقات، منسلک اداروں کے لیے ڈیجیٹل ایکو سسٹم بارے تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا زیرِ تربیت افسران کے ساتھ پارلیمانی جمہوریت اور آئینی طرزِ حکمرانی پر تبادلہ خیال
-
شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی، طارق فضل چوہدری
-
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور تشخیصی مراحل کے دوران ان کی ہمشیرہ ساتھ موجود رہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل ہوا، سازشی کسی اور چکر میں ہسپتال گیا تھا، ناصر بٹ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے ملائیشین وزیر داخلہ کی سربراہی وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بار ے تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.