Live Updates

حوثیوں کا یمن کی سعودی نواز حکومت کے فوجیوں پر حملہ، 14 اہلکار ہلاک

اتوار 5 جولائی 2026 20:35

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے یمن حکومت کے فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں کم از کم 14 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ بحیرہ احمر کے صوبہ الحدیدہ میں ہوا اور ہفتے تک شدید گولہ باری جاری رہی۔

(جاری ہے)

یمن کے الحدیدہ میں سعودی نواز حکومت پر یہ حملہ برسوں میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہے۔فوجی اور مقامی ذرائع کے مطابق حملے کا ہدف حیز کے علاقے میں مانٹ ڈاباس پر قائم سرکاری چوکیاں تھیں۔واضح رہے کہ حوثی 2015 سے یمنی حکومت کے ساتھ ایک ایسے تنازعے میں برسرپیکار ہیں جس نے اب تک لاکھوں لوگوں کی جانیں نگل لی ہیں اور یمن میں ایک وسیع انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات