ترکیہ نے امریکہ سے ایف35طیاروں کی خریداری پر اسرائیل کے منفی پروپیگنڈے کو گمراہ کن قرار دیدیا

منگل 7 جولائی 2026 21:45

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2026ء) ترکیہ نے امریکا سے ایف-35طیاروں کی خریداری پر اسرائیل کے منفی پروپیگنڈے کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اس منفی پروپیگنڈے کے لیے دانستہ ایسے نازک وقت کا انتخاب کیا جب امریکا کے ساتھ معاہدہ طے ہونا والا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منفی پروپیگنڈے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے شریک جرائم ساتھی عالمی توجہ غزہ میں اپنے جنگی جرائم سے ہٹانا چاہتے ہیں جس کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ترکیہ کا یہ ردعمل اسرائیلی وزیراعظم کے اس متنازع بیان پر سامنے آیا جس میں نیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا ترکیہ کو ایف-35 طیارے یا ان کے پرزے فروخت کرتا ہے تو اس سے خطے میں طاقت کا توازن متاثر ہوسکتا ہے۔