منت مُرادوں اور دعاؤں کے بعد بیٹا ملا، ظالم پڑوسی نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا
ملزم نے لاش بوری میں بند کرکے 3 منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دی، 6 سالہ بچہ محمد ولی چیز لینے کیلئے گیا اور لاپتا ہوگیا، ملزم گرفتار، پولیس نے تفتیش شروع کردی
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 9 جولائی 2026
00:52
(جاری ہے)
لی مارکیٹ پنجابی محلے سے پیر کی شام چھ سالہ بچہ محمد ولی چیز لینے نکلا اور لاپتا ہوگیا، اہل خانہ کی جانب سے واقعے کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا، منگل اور بدھ کی درمیانی شب بچے کی بوری بند لاش گھر کے قریب سے ملی۔
والدہ نے الزام عائد کیا کہ بچے کی مسخ شدہ لاش بوری میں بند کر کے تین منزلہ عمارت سے نیچے پھینکی گئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزم بچے کا پڑوسی ہے، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ چھ سالہ محمد ولی 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی، جس میں ملزم کی گرفتاری اور تفتیش کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق محمد ولی دو روز قبل اپنے گھر کے باہر سے لاپتا ہوگیا تھا۔ والد عابد حسین کی مدعیت میں نیپئر تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس، اہل خانہ اور علاقہ مکین مسلسل بچے کی تلاش میں مصروف رہے۔ تلاش کے دوران محلے کے قریب واقع خالی پلاٹ میں ایک بوری ملی، جو بظاہر تین منزلہ عمارت سے نیچے پھینکی گئی تھی۔ بوری کھولنے پر اس میں معصوم بچے کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد اسے قتل کیا گیا۔ پولیس نے مقتول کے پڑوسی حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 92/26 میں نامزد کر دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے مطابق ملزم کی گرفتاری پولیس ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے عمل میں لائی اور وہ خود اس حساس مقدمے کی تفتیش کی نگرانی کریں گے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: کیوبا پر امریکی پابندیوں پر بحث کی قرارداد منظور
-
نوجوانوں کی اکثریت شادی کی خواہشمند لیکن مالی حالات رکاوٹ، رپورٹ
-
مہاجرین اور امدادی کارکنوں کو نفرت اور غلط معلومات سے خطرہ
-
مصنوعی ذہانت سے فائدہ سب اٹھائیں گے یا صرف چند دولتمند؟
-
ترقی پر عالمی تعاون نے بدلی زندگیاں لیکن رفتار ہے سست، رپورٹ
-
منت مُرادوں اور دعاؤں کے بعد بیٹا ملا، ظالم پڑوسی نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا
-
پاکستان میں 57 ہزار بلیوپاسپورٹ ہیں، یہ کن کو جاری ہوئے، لسٹ سامنے آنی چاہیئے
-
چکوال سی سی ڈی واقعہ، 9 سالہ مقتولہ ہانیہ احمد کے والد نے ڈی پی او کو دی گئی درخواست میں بڑا دعویٰ کردیا
-
آو ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، ایران کا ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل
-
این سی سی آئی اے نے غیرقانونی سموں پر جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور گروپس بنا کر فروخت کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا، خاتون ملزمہ گرفتار
-
اسلام آباد: گروپ کیپٹن عاصم قتل کیس، قتل سے5 دن پہلے خاتون اور قاتل کی واٹس ایپ پر گفتگو شروع ہوئی
-
اسلام آباد: گروپ کیپٹن عاصم قتل کیس، خاتون نے پولیس بیان ریکارڈ کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.