آئی سی سی ڈیولپمنٹ ایوارڈز کے عالمی فاتحین کا اعلان
اتوار 12 جولائی 2026 15:12
(جاری ہے)
خواتین کی کرکٹ کے فروغ کے لیے "ایمریٹس آئی سی سی فی میل کرکٹ انیشی ایٹو آف دی ایئر" کا ایوارڈ مسلسل دوسرے سال مشترکہ طور پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ترکیے کرکٹ کو دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ2024 کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے مختلف پروگراموں کے ذریعے ملک بھر میں لڑکیوں کی کرکٹ کو فروغ دیا گیا، جبکہ ترکیہ میں20 صوبوں کی تین ہزار سے زائد لڑکیوں نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ویک کی تقریبات میں حصہ لیا۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبر ویمنز ٹیم پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی ملا۔ متحدہ عرب امارات کی خواتین ٹیم نے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرنے کے بعد زمبابوے کے خلاف اپنی پہلی50 اوورز سیریز2-2 سے برابر کی اور پھر ٹی20 سیریز0-2 سے جیت کر کسی اعلی درجہ رکھنے والی فل ممبر ٹیم کے خلاف بیرون ملک پہلی سیریز فتح حاصل کی۔ مردوں کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کا ایوارڈ فیڈراتزیونے کرکٹ اٹالیانا کو دیا گیا، جس نے اٹلی کو پہلی مرتبہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ2026 کے لیے کوالیفائی کرانے میں کامیابی حاصل کی۔ یورپ کوالیفائر میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر اٹلی نے تاریخی کامیابی اپنے نام کی۔ جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن نے ڈیجیٹل فین انگیجمنٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اس کی منفرد مہم نے سوشل میڈیا پر6 کروڑ 10 لاکھ ویوز حاصل کیے، جن میں98 فیصد ایسے افراد تھے جو پہلے سے فالوورز نہیں تھے، جبکہ ایک ماہ میں9 ہزار سے زیادہ نئے فالوورز بھی شامل ہوئے۔ برازیل کرکٹ فیڈریشن کو "آئی سی سی کرکٹ فار گڈ سوشل امپیکٹ انیشی ایٹو آف دی ایئر" کا ایوارڈ ویمنز یونیورسٹی پروگرام پر دیا گیا، جس کے ذریعے 42 طالبات کو یونیورسٹی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مالی معاونت فراہم کی گئی اور خواتین کی قیادت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ نائیجیریا کرکٹ فیڈریشن نے "آئی سی سی کریئیو کرکٹ فیسٹیول آف دی ایئر ود ریکسونا(The ICC criiio Cricket Festival of the Year with Rexona )کا ایوارڈ اپنے زمفارا اسٹیٹ میں منعقدہ کرکٹ فیسٹیول کے لیے حاصل کیا، جس کا مقصد لڑکیوں کے لیے کھیل اور تعلیم کے مواقع بڑھانا اور خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینا تھا۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ یہ ایوارڈز دنیا بھر میں آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کی غیر معمولی خدمات کو سراہنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے تمام فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں کرکٹ کے ذریعے نئے مواقع پیدا کرنے، معاشروں کو مضبوط بنانے اور کھیل کو دنیا بھر میں مزید فروغ دینے کی بہترین مثال ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسٹیڈیم کی گھاس فروخت ہو گی، فیفا کا حیران کن اعلان
-
فیفا ورلڈ کپ 2026؛ میسی کا نیا ریکارڈ، ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا
-
عالمی چیمپئن باکسر چائے بیچنے پر مجبور، ویڈیو سامنے آگئی
-
قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے جدید ترین جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم متعارف
-
گھرکے شیر باہر ڈھیر، انگلینڈ نے بھارت سے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی
-
قومی سینئر ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں طلب کر لیا گیا
-
پی سی بی کے زیر اہتمام ملتان میں انڈر 19 کرکٹرزسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ جاری
-
کینیا کے ایتھلیٹ ایمانوئل وانیونی نے 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
-
غیر ملکی کوچز نے پاکستان ہاکی ٹیم کی کمان سنبھال لی، ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی
-
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز 14 سے 24 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاری ، کھلاڑیوں نے سناریو بیسڈ میچ کے دوسرے دن میں حصہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.