پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاری ، کھلاڑیوں نے سناریو بیسڈ میچ کے دوسرے دن میں حصہ لیا

ہفتہ 11 جولائی 2026 22:30

پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاری ، کھلاڑیوں نے سناریو بیسڈ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2026ء) پاکستان ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا ،ہفتے کے روز کھلاڑیوں نے سناریو بیسڈ میچ کے دوسرے دن میں حصہ لیا،دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے سے پہلے کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ڈرلز کروائیں ،سناریو میچ میں باؤلرز سے مختلف صورت حال میں سپیلز کروائے گئے ،سکواڈ میں موجود تمام کھلاڑیوں کو میچ کے دونوں دن مختلف پیئرز میں بیٹنگ کرنے کا بھی موقع دیا گیا ہے ،پاکستان ٹیم (آج) اتوار کے دن آرام کرے گی ،پاکستان ٹیسٹ سکواڈ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 13 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوگا،پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف سپین میں شیڈول ہیں۔