قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے جدید ترین جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم متعارف

جی پی ایس سسٹم سے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور ریکوری کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 جولائی 2026 15:26

قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے جدید ترین جی پی ایس ٹریکنگ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جولائی 2026ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جدید جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا دیا۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی فٹنس، کا جائزہ لیا جائے گا، جی پی ایس سسٹم سے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور ریکوری کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، حاصل شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر ہر کھلاڑی کے لیے انفرادی ٹریننگ پروگرام تیار کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

 

ہاکی فیڈریشن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے انجریز کے خطرات کم کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، کامیاب نفاذ کے بعد یہ ٹیکنالوجی جونیئر ٹیموں اور ڈویلپمنٹ اسکواڈز تک بھی توسیع دی جائے گی۔