کوٹلی ،حلقہ ایل اے 11 سہنسہ سے مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

منگل 14 جولائی 2026 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2026ء) ضلع کوٹلی کے حلقے ایل اے 11 سہنسہ سے مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما سید غلام رضا نقوی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق سید غلام رضا نقوی سابق ممبر کشمیر کونسل ہیں، وہ مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر پی پی پی میں شامل ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی پی پی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان،گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی،پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یٰسین،سینئر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری محمد ریاض ، پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ سہنسہ چوہدری محمد اخلاق اور ذوالفقار شاہ کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

نئیر بخاری اوردیگر نے انہیں پارٹی پرچم کا مفلر پہنا کر ان کا خیرمقدم کیا۔