Live Updates

موساد سے رابطوں کا الزام، احمدی نژاد نے امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کر دی

منگل 14 جولائی 2026 17:56

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) سابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے موساد سے رابطوں کے الزام پر مبنی امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کر دی۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے سابق ایرانی صدر کو تعاون پر آمادہ کرنے کی کوشش کی اور وہ نظر بند ہیں۔ احمدی نژاد نے ان الزامات کو مکمل طور پر جھوٹا قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں احمدی نژاد کے دفتر نے امریکی اخبار پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عوامی رائے کو گمراہ کرنے اور ایران میں اندرونی اختلافات کو ہوا دینے کے لیے من گھڑت خبریں شائع کر رہا ہے۔احمدی نژاد کے دفتر نے اس دعوے کی بھی تردید کی ہے کہ سابق صدر کو گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے اور کہا ہے کہ یہ الزام اخبار کے بے بنیاد دعوں کو تقویت دینے کے لیے گھڑا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہم دی نیویارک ٹائمز کی جانب سے پیش کیے گئے الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں، یہ تمام الزامات مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات