سول اسپتال جیکب آباد میں ایک ماہ میں 61 لاکھ سے زائد خرچ، کروڑوں کے بجٹ پر شفافیت کے سوالات
(جون میں 52 لاکھ 85 ہزار کی ادویات، گاڑی کی مرمت پر ساڑھے 3 لاکھ، ایک ملازم کو 2 لاکھ مالی امداد، سال بھر میں ادویات پر 2 کروڑ 27 لاکھ سے زائد خرچ، ذرائع
بدھ 15 جولائی 2026 23:13
(جاری ہے)
اسی عرصے میں ایک ملازم کو 2 لاکھ روپے کی مالی معاونت بھی فراہم کی گئی۔
دستاویزی معلومات کے مطابق سول اسپتال کے جنریٹر کے ایندھن پر سالانہ تقریباً 20 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، جبکہ ادویات کی خریداری پر ایک سال کے دوران 2 کروڑ 27 لاکھ 41 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔ان بھاری اخراجات کے باوجود شہریوں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں اکثر ضروری ادویات کی قلت، طبی سہولیات کی کمی، مریضوں کو بازار سے دوائیں خریدنے کی شکایات اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کی آوازیں مسلسل سامنے آتی رہی ہیں، جس سے سرکاری اخراجات اور زمینی حقائق کے درمیان فرق پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جون کے تمام اخراجات کا آزادانہ مالیاتی آڈٹ کرایا جائے۔ادویات کی خریداری، تقسیم اور استعمال کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے۔گاڑی کی مرمت پر خرچ ہونے والی رقم کی تکنیکی جانچ کرائی جائے۔مالی معاونت سمیت تمام ادائیگیوں کی قانونی حیثیت اور قواعد کے مطابق ہونے کی تصدیق کی جائے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر صحت، سیکریٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور اینٹی کرپشن سمیت متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اگر کسی قسم کی مالی بے ضابطگی یا قواعد کی خلاف ورزی سامنے آئے تو ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ایف آئی آر جعلی اور من گھڑت ہے
-
قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے باوجود سرکاری گاڑیاں تا حال پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کے زیر استعمال
-
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی ایکشن کمیٹی کو جوابی خط لکھ دیا
-
وفاقی حکومت نے نئے عمرہ رولز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تمام عمرہ کمپنیوں کو نسک معاہدات کی فوری تصدیق کرانے کی ہدایت
-
افواجِ پاکستان کی توہین چاہے الفاظ سے ہو یا کسی عمل کے ذریعے، ناقابلِ برداشت ہے‘ملک احمد خاں
-
خاندانی منصوبہ بندی کے ساتھ شعور اجاگر کرنا بھی لازم، بیٹے کی خواہش میں زیادہ بچوں کی پیدائش ضروری نہیں، سائرہ افضل تارڑ
-
وزیراعلی پنجاب کا مرید کے میں بسوں کے تصادم میں قیمتیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعلیٰ سے منڈی بہاؤالدین کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات
-
کامرہ ، موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کو ڈمپر نے کچل دیا، ویڈیو سامنے آگئی
-
ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزمان میں ایک ٹیچر بھی شامل
-
سندھ پاکستان میں توانائی کا مرکز بن گیا ہے، گورنر سندھ
-
روایتی تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل، ووکیشنل اور ڈیجیٹل مہارتوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.