سینی ٹیشن ملازمین کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا،چوہدری محمد یٰسین
بدھ 15 جولائی 2026 19:30
(جاری ہے)
اس موقع پر مشاورتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، وارث دلیپ، سلیم بھٹی، نشاط اکبرستی، ملک دلشاد، طارق شریف اور دیگر عہدیداران نے کہا کہ کسی بھی ملک کا دارالحکومت اس کی شناخت اور چہرہ ہوتا ہے جبکہ اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے میں سینی ٹیشن کے ملازمین بالخصوص مسیحی ملازمین شب و روز انتہائی مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ ملازمین شدید گرمی، سردی اور بارش میں کھلے آسمان تلے بغیر مناسب حفاظتی آلات اور بنیادی سہولیات کے فرائض سرانجام دیتے ہیں مگر افسوس کہ آج تک ان کے لیے مناسب سائٹ آفسز، آرام گاہوں اور دیگر بنیادی سہولیات کا انتظام نہیںہے جبکہ سی ڈی اے انتظامیہ سینی ٹیشن شعبے کی نجکاری کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس سے ہزاروں ملازمین میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) کے واضح فیصلے موجود ہیں اس کے باوجود نجکاری کی کارروائی جاری رکھنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کے مترادف ہے اور اسی سلسلے میں آج سی ڈی اے مزدور یونین نے این آئی آر سی میں توہین ِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر معزز ممبر نے سی ڈی اے انتظامیہ کے متعلقہ افسران کو 27 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ اس موقع پرمزدوررہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سینی ٹیشن کی نجکاری کرنے کے بجائے مختص بجٹ سے جدید مشینری، گاڑیاں اور حفاظتی آلات خریدے جائیں تاکہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ خالی آسامیوں پر فوری بھرتیاں کر کے افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین صفائی کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ ملازمین کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور سینی ٹیشن سے متعلق کسی بھی اہم فیصلے سے قبل سی بی اے مزدور یونین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اس موقع پر انھوں نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے انتظامیہ نجکاری کے فیصلے پر فوری نظرثانی کرے اور ملازمین کے تحفظات دور کرے بصورت دیگر مزدور یونین سات روز کے اندر جنرل باڈی کا اجلاس طلب کر کے آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور اپنے قانونی، آئینی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی اور اگر اس صورتحال کے باعث دارالحکومت کا صنعتی امن متاثر ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری سی ڈی اے انتظامیہ پر عائد ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی: ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی قیادت میں ضلع بونیر کے وفد کی ملاقات
-
غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں بلڈ بینک اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
کان کنوں کی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
-
چیئرمین ملت ٹریکٹرز کا جی سی یو کیلئے 2 نئے ٹریکٹرز کا عطیہ
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
ہنرمند ماں اپنے خاندان کیلئے سود مند ہوتی ہے : بیگم پروین سرور
-
ریاست کے استحکام کیلئے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
مون سون کے دوران مری میں حفاظتی اقدامات جاری، سیاحوں اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت
-
بارشوں سے 45 افراد جاں بحق، دریاؤں کی نگرانی جاری
-
ویلنشیا ٹاؤن قتل کیس، معمہ حل، امریکی خاتون مرکزی ملزمہ قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.