شوگر ملز ایسوسی ایشن کاایک بار پھر سرپلس چینی برآمد کرنے کا مطالبہ
برآمد سے قومی خزانے کو575ملین ڈالر کا انتہائی ضروری زرمبادلہ حاصل ہوگا‘ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو خط
بدھ 15 جولائی 2026 20:20
(جاری ہے)
گزشتہ دو برسوں کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو بہتر اور بروقت ادائیگیوں نے انہیں گنے کی بہتر اقسام کی کاشت اور ضروری مداخل کی خریداری کی ترغیب دی جس کے نتیجے میں فی ایکڑ پیداوار اور گنے میں چینی کی ریکوری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اگلے کرشنگ سیزن میں گنے کی اچھی فصل ہونے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں چینی زیادہ بنائی جائے گی۔ آئندہ کرشنگ سیزن میں 8ملین میٹرک ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فی الوقت شوگر انڈسٹری کو چینی کے بڑے ذخائر رکھنے کے چیلنج کا سامنا ہے جبکہ اس کی طلب بہت کم ہے۔چینی کی موجودہ قیمتیں اس کی پیداواری لاگت سے انتہائی کم ہیں جبکہ گنے کی قیمت ہر سال بڑھ رہی ہے۔ چینی کے فروخت نہ ہونے والے اسٹاکس کی بدولت شوگر انڈسٹری کو بینکوں کے قرضوں اور کاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگیوں میں فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔حکومت سے درخواست ہے کہ جلد از جلد6لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی برآمد کی اجازت دی جائے اور27-2026کے کرشنگ سیزن کے آغاز کے ایک ماہ کے اندر، 5لاکھ 50ہزار ٹن کی باقی مقدار برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں جلد فیصلہ نہ صرف شوگر انڈسٹری کو فنڈز کی قلت سے نمٹنے میں مدد دے گا بلکہ قومی خزانے کیلئے تقریباً 575ملین ڈالر کا انتہائی ضروری زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ایف آئی آر جعلی اور من گھڑت ہے
-
قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے باوجود سرکاری گاڑیاں تا حال پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کے زیر استعمال
-
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی ایکشن کمیٹی کو جوابی خط لکھ دیا
-
وفاقی حکومت نے نئے عمرہ رولز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تمام عمرہ کمپنیوں کو نسک معاہدات کی فوری تصدیق کرانے کی ہدایت
-
افواجِ پاکستان کی توہین چاہے الفاظ سے ہو یا کسی عمل کے ذریعے، ناقابلِ برداشت ہے‘ملک احمد خاں
-
خاندانی منصوبہ بندی کے ساتھ شعور اجاگر کرنا بھی لازم، بیٹے کی خواہش میں زیادہ بچوں کی پیدائش ضروری نہیں، سائرہ افضل تارڑ
-
وزیراعلی پنجاب کا مرید کے میں بسوں کے تصادم میں قیمتیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعلیٰ سے منڈی بہاؤالدین کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات
-
کامرہ ، موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کو ڈمپر نے کچل دیا، ویڈیو سامنے آگئی
-
ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزمان میں ایک ٹیچر بھی شامل
-
سندھ پاکستان میں توانائی کا مرکز بن گیا ہے، گورنر سندھ
-
روایتی تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل، ووکیشنل اور ڈیجیٹل مہارتوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.