اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری، کراچی بار کا عمر کی حد پر وضاحت کا مطالبہ
جوڈیشل کمیشن کو خط، 45 سال سے کم عمر امیدواروں سے متعلق غیر اعلانیہ پالیسی کی وضاحت مانگ لی
اتوار 19 جولائی 2026 11:25
(جاری ہے)
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین میں ہائی کورٹ کے جج کی تقرری کے لیے اہلیت کا معیار واضح طور پر طے کیا گیا ہے، جبکہ آئینی ترمیم کے ذریعے کم از کم عمر 40 سال مقرر کی جا چکی ہے۔
اس لیے جو بھی امیدوار آئینی شرائط، مطلوبہ عمر اور قانونی تجربے پر پورا اترتا ہے، وہ تقرری کے لیے اہل تصور کیا جانا چاہیے۔کراچی بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر 45 سال سے کم عمر امیدواروں کو غیر رسمی طور پر نااہل یا غیر موزوں سمجھا جا رہا ہے تو یہ پارلیمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ آئینی معیار کو غیر مؤثر بنانے کے مترادف ہوگا۔ بار کا مؤقف ہے کہ ایسی کسی بھی غیر اعلانیہ شرط کی آئینی اور قانونی حیثیت واضح کی جانی چاہیے۔خط میں مزید کہا گیا کہ اگر عمر کی حد سے متعلق کوئی باضابطہ یا غیر رسمی پالیسی موجود ہے تو وہ آئین اور شہریوں کے بنیادی حقوق سے متصادم ہو سکتی ہے۔ کراچی بار نے اس امر پر بھی زور دیا کہ جوڈیشل کمیشن کو قانون سازی کا اختیار حاصل نہیں، اس لیے وہ آئین میں درج شرائط سے ہٹ کر کوئی نیا معیار مقرر نہیں کر سکتا۔کراچی بار ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اس معاملے پر باضابطہ وضاحت جاری کرے تاکہ ججوں کی تقرری کے عمل میں شفافیت برقرار رہے اور اہل امیدواروں میں پائے جانے والے ابہام کا خاتمہ ہو۔ بار کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے انتخاب میں اصل معیار دیانت، پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات، کردار اور آئین سے وابستگی ہونا چاہیے، نہ کہ کوئی غیر اعلانیہ عمر کی حد۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے
-
پتوکی میں دوستی کے نام پر لرزہ خیز واقعہ
-
پاکستانی فری لانسرز نے ایک سال میں 1.76 ارب ڈالر کما کر ایک تاریخ رقم کردی
-
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اپنی ہی حکومت اور پارٹی قیادت پر برس پڑے
-
پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی فروخت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
خان پور: ڈی ایس پی آفس کے باہر پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آگئی
-
غیرملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
-
عوامی رابطہ حکومت کی ترجیح، صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کی چشمہ میر حبیب اولیاء میں عمائدین سے ملاقات
-
تحریک لبیک نتخابی نشان کیلئے نااہل قرار ،الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ فیصلہ دیا
-
ایف آئی اے کی بڑی کامیابی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 7 رکنی گینگ گرفتار
-
دنیا کے بہترین ڈاکٹرز۔۔۔۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں
-
شادمان، بی بی پاکدامن پولیس کی کارروائیاں، چار ریکارڈ یافتہ ڈاکو گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.