گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے کھیل کو ابھارنے کیلئے فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم کردار رہا ہے حاجی عبد الستار

منگل 21 جولائی 2026 15:12

گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے کھیل کو ابھارنے کیلئے فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2026ء) گولڈ میڈلسٹ انٹرنیشنل فٹ بالر حاجی عبد الستار نے کہا ہے کہ گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے کھیل کو ابھارنے کے لئے فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم کردار رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ بال ایسوسی ایشن ایک منظم تنظیم ہے جو کہ سارا سال مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کروا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت گراس روٹ سطح ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے انڈر-19 فٹ بال چیمپئن شپ جاری ہے جس میں 50 سے زاہد ضلع فیصل آباد جھنگ روڈ سے منسلک دیہاتوں کے کھلاڑی 24 ٹیموں میں حصہ لے رہے ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان گروپوں کے لیگ سسٹم پر روزانہ چار مختلف سنٹرز میں کھیلے جاتے ہیں اور ہر سنٹر سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گے۔ گروپ میچز 24 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ حاجی عبد الستار نے 1989 میں اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز میں بنگلہ دیش کے خلاف گول کرکے پاکستان کو فٹ بال میں پہلا گولڈ میڈل دلایا تھا۔