اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراجِ تحسین
عالمی سطح پر 8 ارب سے زائد اسٹریمز، 31 جولائی کو نئی البم "صبح آئے نا" ریلیز ہوگی، مداحوں کے لیے پیشگی رسائی کی سہولت
جمعرات 23 جولائی 2026 17:37
(جاری ہے)
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگ پاکستان سے باہر ہوئی، جس سے جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت دنیا بھر میں ان کی مقبولیت نمایاں ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ ان کے گیت دنیا بھر میں صارفین کی تیار کردہ 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد پلے لسٹس کا حصہ بن چکے ہیں۔اسپاٹیفائی کے مطابق عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل، خصوصاً جین زی میں بھی غیر معمولی مقبول ہے، جہاں ان کی 85 فیصد اسٹریمنگ اسی طبقے کی جانب سے کی جاتی ہے۔ گزشتہ ایک برس کے دوران 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے یا دوبارہ متحرک سامعین نے ان کی موسیقی سنی، جو ان کے فن کی مسلسل مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔اسپاٹیفائی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپس منیجر رطابہ یعقوب نے کہا کہ عاطف اسلم ان نایاب فنکاروں میں شامل ہیں جو اپنے ملک کی اجتماعی یادداشت کا حصہ بن چکے ہیں۔ ان کے بقول عاطف اسلم کی موسیقی نے مختلف نسلوں اور خطوں کے لوگوں کو ایک جذباتی رشتے میں جوڑ رکھا ہے اور اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔عاطف اسلم نے اپنے نئے البم کے حوالے سے کہا کہ "صبح آئے نا" ان کی زندگی کے اندرونی احساسات اور اپنی حقیقی ذات کی تلاش کے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کے سامنے یہ البم پیش کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔اسپاٹیفائی کے مطابق نئی البم "صبح آئے نا" میں "صبح آئے نا"، "سفر میں ہوں"، "عشق"، "لیٹس ہیو سم فن"، "سن سجنا"، "ہوں عشق میں"، "چار یار" اور "سچے وعدی" سمیت آٹھ گیت شامل ہیں، جو 31 جولائی کو باضابطہ طور پر ریلیز کیے جائیں گے۔ کمپنی نے مداحوں کو البم کی پیشگی رسائی محفوظ کرنے کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
رجب بٹ سے طلاق کے تنازع پر ایمان فاطمہ آبدیدہ
-
جاہل رہنماء عوام کو بھی اپنی طرح جاہل بنانا چاہتے ہیں، نصیر الدین شاہ طلبہ پر تشدد ہوتا دیکھ کر برہم
-
اہلیہ پیشے کے اعتبارسے ڈاکٹر ،انتخاب والدہ نے کیا،رضوان علی جعفری
-
شاہ رخ خان کیساتھ کام کا تجربہ شاندار رہا، بھارتی مہمان نوازی، انکساری اور فراخ دلی کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، جاوید شیخ
-
فواد خان کا نیا لٴْک ، مداح حیرت میں مبتلا
-
ایلون مسک کا کرسٹوفر نولن کی فلم ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورشن بنانے کا اعلان
-
اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراجِ تحسین
-
9 اگست سے 5 ستمبر تک ویتنام میں مس ورلڈ کے 75ویں سالانہ ایڈیشن مقابلے ہوں گے
-
ْجیسیکا چیستین کی نئی ڈرائونی فلم Other Mommy دنیا بھر کے سینما گھروں میں 9اکتوبر کو ریلیز ہوگی
-
طلباء کے احتجاج کی حمایت پر تنقید کے بعد پریتی زنٹا نے خاموشی توڑ دی
-
یش اسٹارر ٹاکسک 26 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
-
سلمان خان کا طلبہ کے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات پر دکھ کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.