وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

ہفتہ 25 جولائی 2026 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔