Live Updates

ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ

بدھ 29 جولائی 2026 20:17

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2026ء) ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔ دوسری جانب چین نے رپورٹ کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوے مسترد کر دیا ۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے چین سے 300 سے 400 تک مین پیڈ فضائی دفاعی میزائل نظام خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، معاہدے کی مالیت 60 سے 70 ملین ڈالر ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق ایران کو آئندہ ہفتوں میں کیو ڈبلیو 12 اور ایف این 16 طرز کے میزائلوں کی پہلی کھیپ موصول ہونے کا امکان ہے، معاہدہ ہانگ کانگ میں قائم ایک کمپنی کے ذریعے طے پایا۔خبرایجنسی کے مطابق ایران اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو دوبارہ مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے رائٹرز کی رپورٹ کو بے بنیاد دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ہمیشہ امن کے فروغ اور تنازعات کے خاتمے کی حمایت کرتا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات