قلات ڈویژن کے تاریخی نام کی بحالی عدالت عالیہ کا قانونی و آئینی دلائل سے اتفاق آئینی درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور

بدھ 29 جولائی 2026 22:06

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2026ء) قلات ڈویژن کے تاریخی نام کی بحالی کی جدوجہد میں پہلی بڑی کامیابی،آج بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ میں قلات ڈویژن کا تاریخی اور آئینی نام ختم کرنے کے خلاف دائر آئینی درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی عدالت عالیہ نے ہمارے قانونی و آئینی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے آئینی درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے اور حکومتِ بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو باضابطہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں قلات محض ایک جغرافیائی حد بندی نہیں، بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے لاکھوں بلوچ عوام کا تاریخی ورثہ، قومی وقار اور آئینی شناخت ہے۔

(جاری ہے)

آئین پاکستان کا آرٹیکل 28 ہر شہری اور خطے کو اپنی تاریخی و ثقافتی شناخت کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے اس موقع پر حبیب اللہ خان ایڈووکیٹ، ظہور احمد ساسولی ایڈووکیٹ، آصف علی داد ایڈووکیٹ، جنید احمد عمرانی ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء صاحبان موجود تھے ?اس عظیم قانونی معرکے میں ساتھ دینے والے تمام وکلاء برادران، دوستوں اور خیر خواہوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں، انشاء اللہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر قلات کے تاریخی تشخص کی مکمل بحالی تک یہ علمی و قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔