رام بن ،بھارتی پولیس نے 4افراد کی املاک ضبط کر لیں

جمعرات 30 جولائی 2026 11:27

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں بھارتی انتظامیہ نے4افراد کی املاک ضبط کر لیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دہلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنرمنوج سہنا کے حکم پر ضلع کے علاقوں کندن کھاری، کوٹ کھاری اور بانہال میں غلام رسول، عبداللطیف نائیک، عبدالرشید اور مشتاق احمد کی اراضی کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘کے تحت ضبط کی۔

(جاری ہے)

بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے اگست 2019میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطگی کا سلسلہ تیز کر دیا جس کا بنیادی مقصد انہیں معاشی طور پر مفلاک الحال بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں بھارتی ہندوئوں کو دےکر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔اعداد وشمار کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے رواں سال اب تک کشمیریوں کی سو سے زائد جائیدادیں ضبط کی ہیں۔