جموں وکشمیر،سرینگر کی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

جمعرات 30 جولائی 2026 11:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2026ء) بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگرکی نہرسے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس مطابق لاش شہر کے علاقے بابا ڈیم میں نہر میں پائی گئی۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پرپولیس نے موقعے پر پہنچ کر لاش نہر سے نکالی۔پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔