سرینگر ، نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد،تحقیقات شروع

جمعرات 30 جولائی 2026 15:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگرمیں ایک نہرسے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس مطابق لاش شہر کے علاقے بابا ڈیم میں نہر میںپائی گئی۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش نہر سے نکالی۔پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔