سعودی ولی عہد سے بحرین کے فرمانروا اور شام کے صدر کی ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

جمعہ 31 جولائی 2026 09:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2026ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسٰی آل خلیفہ اور شام کے صدر احمد الشرع نے ٹیلی فونک گفتگو کی جس دوران خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ایس پی اے سے جمعے کی صبح جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی ولی عہد سے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے خطے کی حالیہ صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچپسی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ۔سعودی ولی عہد اور شام کے صدر احمد الشرع نے رابطے میں مملکت کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کا اعادہ کیا۔صدر احمد الشرع نے مملکت کی سکیورٹی اور خود مختاری کے لیے شام کی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔