کوشش کر رہے ہیں ماڈرن ڈے کرکٹ کے رنگ میں رنگ جائیں،نسیم شاہ
ضروری نہیں ہوتا سپیڈ سے بائولنگ کی جائے، لائن اور لینتھ بھی بہت اہم ہوتی ہے، گفتگو
جمعہ 31 جولائی 2026 17:11
(جاری ہے)
نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں ماڈرن ڈے کرکٹ کے رنگ میں رنگ جائیں ، میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اب بھی 140کی سپیڈ سے بائولنگ کر رہا ہوں، ضروری نہیں ہوتا کہ سپیڈ سے بالنگ کی جائے، لائن اور لینتھ بھی بہت اہم ہوتی ہے، مجھے کافی عرصے بعد آف ٹائم ملا ہے، اپنی فٹنس اور بالنگ پر کام کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کی زندگی میں انجریز چلتی رہتی ہیں، شان مسعود سب سے فٹ کرکٹر ہے لیکن انگوٹھے پر بال لگنے سے وہ بھی انجری کا شکار ہوا ہے، اپنے دونوں بھائی عبید اور حنین کے لیے بہت خوش ہوں، عبید شاہ پاکستان ٹیم میں سلیکٹ ہوا ہے، فخر کی بات ہے۔نسیم شاہ نے کہا کہ فخر محسوس کروں گا اگر اپنے بھائی کے ساتھ پاکستان کے لیے کھیلوں، میں مانتا ہوں کہ میری پرفارمنس ویسی نہیں رہی جیسی ہونی چاہیے، جب پرفارمنس اچھی ہو رہی ہو تو گھر والے بھی واہ واہ کرتے ہیں لیکن جب پرفارمنس نا ہو رہی تو گھر والے بھی کہتے ہیں کہ کیا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کے نئے فارمیٹ میں ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، میرے لیے اہم یہ ہے کہ میں کرکٹ کھیلتا رہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اسلام آباد کی ہاکی کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین، محی الدین وانی کا ہاکی کے فروغ کے عزم کا اعادہ
-
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی کی افواہوں نے پھر سوشل میڈیا پر زور پکڑ لیا، دونوں ٹادی نہیں کررہے ، میڈیا
-
بھارتی کرکٹر نے ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر خودکشی کر لی
-
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا گمشدہ پالتو کتا مل گیا
-
2026 ء ختم ہونے سے پہلے ہماری ٹیم قوم کو فتوحات کے تحفے دے گی، فخر زمان
-
کوشش کر رہے ہیں ماڈرن ڈے کرکٹ کے رنگ میں رنگ جائیں،نسیم شاہ
-
بہترین کارکردگی کے لیے عملدرآمد، کردار سازی اور اعتماد ضروری ہیں، شاہد انور
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثنا کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
پاکستان اور جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل)کھیلا جائیگا
-
محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ایس ایل 11کی کامیابی کا جائزہ، اگلے سیزن کی تیاریوں کا آغاز
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف زیادہ ففٹی پلس سکورز ،بابر اعظم نے مصباح الحق اور محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا
-
بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان نہیں بنانا چاہیے تھا : محمد عامر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.