Live Updates

تلہ گنگ، ستوال پٹرول پمپ، چوآسیدن شاہ روڈ چکوال کے قریب ہائی ایس اور کوسٹر میں تصادم، 13 افراد زخمی

پیر 3 اگست 2026 19:40

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2026ء) ستوال پٹرول پمپ، چوآسیدن شاہ روڈ چکوال کے قریب ہائی ایس اور کوسٹر میں تصادم، 13 افراد زخمی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی۔ زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی اور شدید زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 چکوال کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ چوآ روڈ پر ستوال پٹرول پمپ کے قریب ایک ہائی ایس اور مسافر کوسٹر کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری طور پر قریبی ریسکیو پوائنٹس سے دو موٹر بائیک ایمبولینسز جبکہ سنٹرل اسٹیشن سے دو ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق راولپنڈی سے بشارت جانے والی مسافر کوسٹر کو چوا سیدن شاہ سے چکوال آنے والی ہائی ایس نے غلط اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص گاڑی میں پھنس گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پھنسے ہوئے مریض کو بحفاظت باہر نکالا اور تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حادثے میں مجموعی طور پر 13 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 10 زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا، ایک زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ دو افراد ابتدائی طبی امداد کے بعد نجی ذرائع سے ہسپتال منتقل ہوئے۔

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 کی جانب سے ہسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں 21 سالہ بشری زوجہ عاطف (ٹھوڑی پر زخم)، 26 سالہ ثنا زوجہ سمیر (بائیں پاں پر زخم)، 34 سالہ عائشہ زوجہ شاہد(سر پر مشتبہ چوٹ)، 6 سالہ ہانیہ دختر شاہد (بائیں ران پر زخم)، 50 سالہ سمرانہ زوجہ جہانگیر (ریڈیئس اور النا ہڈی کا فریکچر)، 60 سالہ رقیہ زوجہ بشیر )دائیں ٹانگ کا فریکچر)، 52 سالہ کوثر زوجہ ذوالفقار (بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت، کوئی ظاہری چوٹ نہیں)، 55 سالہ نیاز ولد حسین شاہ )بائیں ران کی ہڈی اور دونوں ٹانگوں کی ٹبیا و فبیولا ہڈیوں کے فریکچر)، 28 سالہ عاطف عباس ولد نیاز حسین(سر پر معمولی زخم)اور 55 سالہ محمد یوسف ولد محمد امیر(بائیں ٹانگ کی ٹبیا و فبیولا ہڈی کا فریکچر)شامل ہیں۔

موقع پر ابتدائی طبی امداد حاصل کرنے والی زخمی 28 سالہ زہرہ دختر چوہدری پرویز تھیں، جن کے ماتھے پر زخم آیا، جبکہ 30سالہ زہرہ زوجہ حسن (معمولی خراشیں)اور 50 سالہ قاظم ولد زمان(ہنسلی کی ہڈی کی چوٹ)کو ریسکیو 1122 کی جانب سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نجی ذرائع سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں 15 ریسکیورز نے حصہ لیا، جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کیا، ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جس سے قیمتی جانوں کو مزید خطرات سے محفوظ بنایا جا سکا۔

ریسکیو 1122 چکوال شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، غیر ضروری اوور ٹیکنگ سے گریز کریں اور محفوظ رفتار اختیار کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات