جموں و کشمیر،کپواڑہ میں بھارتی پولیس افسر ہلاک

منگل 4 اگست 2026 14:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ضلع کی تحصیل ہندواڑہ کے علاقے ماور میں ڈیوٹی کے دوران گر کر ہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

قابض حکام کے مطابق اے ایس آئی ماور میں ڈیوٹی کے دوران اچانک گرکر بے ہوش ہوگیا اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرا دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سے اے ایس آئی کو دل کا دورہ پڑا، تاہم موت کی اصل وجہ ضروری طبی و قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔اس رپورٹ کی اشاعت تک مقتول کی شناخت کا باضابطہ انکشاف نہیں کیا گیا ۔ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔