پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں

منگل 4 اگست 2026 22:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2026ء) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے قوم سے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعاکی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت، میرا پہلا گھر، بے شمار دعاؤں اور بے لوث محبت کا سرچشمہ تھیں۔جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال کی خبر پر سماجی، سیاسی حلقوں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔