بھارتی فورسز کی آج ضلع کولگام کے علاقے ریڈونی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی

جمعرات 6 اگست 2026 16:31

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے آج ضلع کولگام کے علاقے ریڈونی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے ریڈو نی کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔