کولگام، بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا

جمعرات 6 اگست 2026 16:56

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے جمعرات کو ضلع کولگام کے علاقے ریڈونی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے ریڈو نی کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔