ایکواڈور کی اکتوبر میں ایشیا کا دورہ کرنے کی تصدیق

جمعہ 7 اگست 2026 12:22

کیٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2026ء) ایکواڈور کی فٹ بال فیڈریشن نے فیفا کے جاری کردہ بین الاقوامی شیڈول کے تحت اکتوبر میں ایشیائی ممالک کے دورے کی باضابطہ تصدیق کر دی ۔ شنہوا کے مطابق طے شدہ شیڈول کے تحت ایکواڈور کی ٹیم 24 ستمبر کو سوون ورلڈ کپ سٹیڈیم میں جنوبی کوریا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی جس کے بعد 1 اکتوبر کو ٹوکیو کے قریب واقع یوکوہاما انٹرنیشنل سٹیڈیم میں جاپان کا سامنا کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کے 4 دن بعد ٹیم ٹوکیو کے جاپان نیشنل سٹیڈیم میں پاناما یا نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ جولائی میں ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں میزبان میکسیکو کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ ایکواڈور کی ٹیم کے پہلے بین الاقوامی مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ سیباسٹین بیکاسیس کے مستعفی ہونے کے بعد ایکواڈور کی ٹیم فی الحال کسی مستقل مینیجر کے بغیر ان مقابلوں میں شرکت کرے گی۔