سوپور : 24سالہ نوجوان اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گ یا

جمعہ 7 اگست 2026 11:59

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں ایک 24سالہ نوجوان اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شادی شدہ نوجوان سوپور کے علاقے ہردوشیوا میں گھر میں مردہ پایا گیا۔

(جاری ہے)

لاش کو پوسٹ مارٹم سمیت دیگر طبی کارروائی کیلئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے موت کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ گزشتہ 12 دنوں میں سوپور میں اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔کچھ روز قبل سوپور کے علاقے ڈنگر پورہ کا ایک 22 سالہ نوجوان مردہ پایا گیا تھا۔