صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی اور لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
جمعہ 7 اگست 2026 19:38
(جاری ہے)
اجلاس میں مختلف منصوبوں کی پیش رفت، سروس ڈلیوری اور ادارہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
چوہدری مسعود مجید سابقہ ایم این اے نے اجلاس میں شرکت کی اور صوبائی وزیر کو محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی سوشل سکیورٹی کی موجودہ بی ایچ یو ڈسپنسری کو بطور منی ہسپتال اپ گریڈ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور متعلقہ حکام کو عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی انہوں نے ضلع بہاولپور میں محنت کشوں کی بچیوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی خاطر ورکرز ویلفیئر سکول برائے طالبات کی عمارت کے قیام کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب ورکر ویلفیئر بورڈ سے فزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی ہے۔صوبائی وزیر لیبر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ محنت کشوں کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں.کم از کم اجرت کی ہر صورت ادائیگی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کم از کم اجرت پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ، انہیں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور لیبر قوانین پر مؤثر عملدرآمد پر ذور دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی اور لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
-
کوہاٹ ، مینا خان آفریدی، شفیع جان نی34کروڑ روپے کے ویمن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر اور جدید لیزر ریسرچ لیبارٹری کا افتتاح کردیا
-
ملک میں 15 سے 18 نئے صوبے بننے جا رہے ہیں، فیصلہ کرلیا گیا ہے
-
فیسکو کی نجکاری میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی، 12 اظہارِ دلچسپی موصول
-
صوبائی وزیرسعید غنی نے ایکسپو سینٹر میں تین روزہ فرنیچر ٹریڈ شوکا افتتاح کردیا
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کی ملاقات
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف دو کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین
-
سندھ پاکستان میں حکومتی سطح پر کاربن کریڈٹ منصوبہ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا، ناصرحسین شاہ
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر جانباز آفریدی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
وزیرتجارت سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات،تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
-
طارق فضل چوہدری کابھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
گورنر خیبرپختونخوا سے سلیم چترالی کی قیادت میں وفد کی ملاقات،اسماعیلی کونسل پاکستان کے صدر کی جانب سے شکریے کا خط پہنچایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.