وزیرتجارت سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات،تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
جمعہ 7 اگست 2026 17:11
(جاری ہے)
بات چیت میں دوطرفہ لین دین کو آسان بنانے اور دونوں ممالک میں کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے عملی مالی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ متعلقہ مالیاتی ادارے اور تکنیکی ماہرین محفوظ اور باہمی طور پر قابلِ قبول ادائیگی کے طریقہ کار بشمول مقامی کرنسی میں تصفیوں اور دیگر متبادل انتظامات پر مشاورت جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان زراعت، کھاد، انجینئرنگ مصنوعات، ٹریکٹرز، بھاری مشینری، توانائی کی مصنوعات اور غذائی اجناس کے شعبوں میں تعاون کے نمایاں مواقع موجود ہیں۔ بیلاروس کے سفیر نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ بیلاروس میں ملازمت کرنے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہنر مند کارکنوں کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فریقین نے پاکستانی کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع کو مزید وسعت دینے کے لیے شفاف بھرتی، مناسب مہارتوں کی مطابقت اور ادارہ جاتی سطح پر قریبی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر تجارت نے بیلاروس کی جدید انجینئرنگ اور صنعتی صلاحیتوں بالخصوص ٹریکٹرز، ٹرکوں اور زرعی مشینری کی پیداوار کو سراہا اور ان شعبوں میں تعاون کی بتدریج بحالی کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں بیلاروس کے وزیر کے آئندہ دورے اور مشترکہ وزارتی کمیشن کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین اس بات پر متفق ہوئے کہ آئندہ روابط سے عملی تعاون کو آگے بڑھانے، تجارت سے متعلق امور کو حل کرنے اور اقتصادی شراکت داری کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے بھرپور استفادہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی اور لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
-
کوہاٹ ، مینا خان آفریدی، شفیع جان نی34کروڑ روپے کے ویمن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر اور جدید لیزر ریسرچ لیبارٹری کا افتتاح کردیا
-
ملک میں 15 سے 18 نئے صوبے بننے جا رہے ہیں، فیصلہ کرلیا گیا ہے
-
فیسکو کی نجکاری میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی، 12 اظہارِ دلچسپی موصول
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر جانباز آفریدی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
وزیرتجارت سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات،تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
-
طارق فضل چوہدری کابھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
گورنر خیبرپختونخوا سے سلیم چترالی کی قیادت میں وفد کی ملاقات،اسماعیلی کونسل پاکستان کے صدر کی جانب سے شکریے کا خط پہنچایا
-
لاہور پولیس کی حراست میں جاں بحق دو خواتین پاکپتن میں سپردخاک
-
غیر قانونی کال سینٹر فراڈ کیس، دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
-
سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کیخلاف کریک ڈائون، لاکھوں یو آر ایل بلاک
-
اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کےاثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 26-2025جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر ہے،الیکشن کمیشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.