آزاد جموں وکشمیر کے غیور اور باشعور عوام کا پاکستان سےوالہانہ محبت کااظہار

ہفتہ 8 اگست 2026 11:59

حویلی، آزاد کشمیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2026ء) آزادجموں وکشمیر کے غیور اور باشعور عوام نے پاکستان سےوالہانہ محبت کااظہار کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کے غیور عوام نے پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئےفلک شگاف نعرے لگائے،آزاد جموں و کشمیر کاضلع حویلی ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔کشمیریوں نے اپنے والہانہ نعروں سے ثابت کر دیا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔