Live Updates

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

پابندیاں ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں عائد کی گئیں،بیان

ہفتہ 8 اگست 2026 15:04

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
نگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2026ء) امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے 6 اداروں اور 1 شخصیت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں 2 بڑے ڈیجیٹل اثاثوں کے تبادلے شامل ہیں جنہیں ایرانی حکومت بین الاقوامی مالیاتی رابطے برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں عائد کی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ امریکا ایران کو دہشت گردی، ہمسایہ ممالک کو دھمکانے، جوہری عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری وسائل سے محروم کرتا رہے گا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات