آٹا، گھی، تیل، دالیں اور چاول سمیت اشیائے خورونوش مہنگی ،عوام پریشان

شہری اوپن مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں کی بجائے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

اتوار 9 اگست 2026 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2026ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھا ئوکے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، آٹا، گھی، کوکنگ آئل، دالیں، چاول، دودھ اور گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے سے شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی ۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 2100سے 2200روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ،جبکہ درجہ اول کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت 615 سے 620 لیٹر/کلو تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹوں میں چاول بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں جن کی قیمت 450 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے ، اسی طرح دودھ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخنامے 170روپے کی بجائی210 سے 240 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔سادہ روٹی بھی سرکاری نرخ 14 روپے کی بجائی20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ دہی بھی سرکاری نرخ کی بجائے 260روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے ۔800 روپے فی کلو سرکاری قیمت والا بڑا گوشت 1400سی1500جبکہ بغیر ہڈ ی کے 1600روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے ،مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے تاہم مختلف مقامات پراس کی2800سی3ہزار روپے کلو تک فروخت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :