راجوری، پونچھ میں بس آپریٹرز کی پہیہ جام ہڑتال

پیر 10 اگست 2026 17:18

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) بھارت کےغیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں بس آپریٹرز نے پیر کو مکمل پہیہ جام ہڑتال کی اور روٹ پرمٹ کے بغیر م نجی گاڑیوںکو مسافروں کو لانے لے جانے کی اجازت دینے کے خلاف احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوری پونچھ بس یونین کے رہنمائوں شیر سنگھ اور موہندر سنگھ نے کہا کہ پرائیویٹ ٹیکسیاں اور گاڑیاں بغیر اجازت کے بس روٹس پر چل رہی ہیں جس سے بس مالکان اور ڈرائیوروں کو مالی نقصان ہو رہا ہے جو پہلے ہی معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بغیر پرمٹ کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں اور اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کریں۔یونین نے خبردارکیا کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی اور ہڑتال کو بڑھایا جائے گا۔دریں اثنا ٹیمپو ٹریولرس ایسوسی ایشن راجوری نے ہڑتال کی حمایت کی اور اپنے اراکان سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کرنے والے بس آپریٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی گاڑیاں بند رکھیں۔