گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پی پی پی کے رہنما اقبال حسین خان اورکزئی اور سہراب علی اورکزئی کی ملاقات

پیر 10 اگست 2026 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اقبال حسین خان اورکزئی اور سابق امیدوار این اے 47 سہراب علی اورکزئی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات ، وفاقی محکمہ جات سے متعلق عوامی مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔